i بین اقوامی

امریکہ نے ایران کو آبنائے ہرمز پر ٹول فیس کے بجائے بڑی اقتصادی پیشکش کردی،امریکی میڈیاتازترین

July 02, 2026

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس عائد نہ کرنے کی صورت میں ایران کو بڑی اقتصادی پیشکش کی ہے۔امریکی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق دوحہ میں امریکہ اور ایران بالواسطہ تکنیکی مذاکرات آبنائے ہرمز پر مرکوز رہے۔امریکی حکام نے ایران کو مشورہ دیا کہ بڑا سوچیں، آبنائے ہرمز میں ٹول فیس کے بجائے معاشی فوائد لیں، جامع جوہری معاہدے اور پابندیاں اٹھنے کی صورت میں ایران کو ٹول فیس کی نسبت 100 گنا زیادہ منافع ہو گا۔ایگزیوس کے مطابق دوحہ مذاکرات میں ایران آبنائے ہرمز سے متعلق اپنے مقف پر قائم رہا، امریکہ نے آبنائے ہرمز میں کسی بھی نئے انتظام پر خلیجی ممالک کی منظوری ضروری قرار دی۔امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق دونوں ممالک نے ایک ہفتے تک آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم رکھنے پر اتفاق کیا ہے، دونوں ممالک میں ٹول ٹیکس کے معاملے پر اختلافات بدستور برقرار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی