i بین اقوامی

امریکہ کی یوکرین کو خارکیف کے قریب امریکی ہتھیار روسی اہداف کے خلاف استعمال کرنے کی اجازتتازترین

May 31, 2024

امریکی صدر صدر جو بائیڈن حکومت نے یوکرین کو روس کے اندر مخصوص علاقوں میں امریکی ہتھیاروں سے حملہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ بات یوکرائنسکا پراودا میڈیا آٹ لیٹ نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سیبتائی۔ رپورٹ کے مطابق واشنگٹن نے کیف کواجازت دی ہے کہ وہ مشرقی خارکیف میں روسی سرحد کے قریبی علاقوں میں جوابی حملوں کے لئے امریکی ہتھیار استعمال کر سکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ میدان جنگ میں روس کی پیش قدمی کے باعث یوکرین کی خراب ہوتی صورتحال اور خار کیف علاقے کی پوزیشن میں بہتری کیلئے کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس کے اندر طویل فاصلے تک حملوں کے حوالے سے امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، یوکرین کو روس کے اندر تک حملوں کے لیے امریکی ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی