i بین اقوامی

امریکہ کی غزہ پٹی پر اسرائیل کے نئے طویل مدتی قبضے کی مخالفتتازترین

November 08, 2023

امریکا نے اسرائیل کے غزہ پٹی پر نئے طویل مدتی قبضے کے منصوبے کی مخالفت کردی،امریکی نیشنل سکیورٹی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ صدر بائیڈن اسرائیل حماس جنگ کے خاتمے کے بعد اسرائیل کے غزہ پر طویل مدتی قبضے کے منصوبے کی حمایت نہیں کرتا،وائٹ ہائوس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ پر حماس جنگ کے بعد اسرائیل کا دوبارہ قبضے کاعمل درست عمل نہیں ہوگا،دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی حمایت نہیں کرتا، ہمارا نقطہ نظر ہے کہ فلسطینیوں کو ان فیصلوں میں سب سے آگے ہونا چاہیے،پریس بریفنگ کے دوران ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ غزہ فلسطینی سرزمین ہے اور یہ فلسطینی سرزمین رہے گی، امریکا غزہ پر دوبارہ قبضے کی حمایت نہیں کرتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی