i بین اقوامی

امریکہ کی ایران کو اسرائیل اور امریکی اہلکاروں پر مزید حملوں کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیتازترین

October 29, 2024

اقوام متحدہ کیلئے امریکی مندوب لنڈا تھامس گرین فیلڈنے خبردار کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل اور امریکی اہلکاروں پر مزید حملے کیے تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہونگے، ہم اپنے دفاع میں کسی بھی اقدام سے نہیں ہچکچائیں گے، کوئی ابہام نہ رہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے امریکی مندوب نے کہا کہ امریکا مزید گشیدگی نہیں دیکھنا چاہتا، ایران اور اسرائیل کے درمیان براہ راست حملوں کا خاتمہ ہوناچاہیے۔ سلامتی کونسل کا اجلاس اسرائیل کی جانب سے ایران میں میزائل فیکٹریوں اور دیگر مقامات پر حملے کے بعد ایران کی درخواست پر منعقد ہوا ۔اس موقع پر اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے واشنگٹن پر اپنے اتحادی کی فوجی حمایت کے ذریعے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا انہوں نے کہا کہ ایران نے سفارت کاری میں مسلسل کامیابی حاصل کی ہے تاہم ایک خودمختار ریاست کے طور پر اسلامی جمہوریہ ایران جارحیت کے اس اقدام کا اپنی مرضی کے کسی وقت پر جواب دینے کا اپنا حق محفوظ رکھتا ہے۔ اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینن نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے فوجی اور اقتصادی ڈھانچے پر کڑی پابندیاں عائد کرے اور جنونی حکومت کو جوہری صلاحیتوں کے حصول سے روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

انہوں نے ایران پر اسرائیل کے حملوں کو نپا تلا اور متناسب قرار دیا اور کہا کہ وہ اپنا دفاع جاری رکھے گا ڈینن نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ مزید کسی بھی جارحیت کے تیز اور فیصلہ کن نتائج برآمد ہوں گے.انہوں نے کہا کہ اسرائیل جنگ نہیں چاہتا۔اقوم متحدہ میں روس کے سفیر ویسیلی نے امریکہ پراسرائیل کی مدد کی بنا پر تنقید کی اقوام متحدہ میں برطانیہ کی سفیر باربرا ووڈ ورڈ نے کہاکہ ایران کو اسرائیل کے اختتام ہفتہ حملے کا جواب نہیں دینا چاہیے انہوں نے کہا کہ تمام فریقوں کو تحمل سے کام لینا چاہیے تشدد کے اس بڑھتے ہوئے سلسلے کے شعلوں پر مزید تیل چھڑکنے سے کچھ اچھا نہیں ہوگا.سفیر باربرا ووڈ ورڈ نے کہاکہ ایران کو اسرائیل کے ہفتے کے دن کیے جانے والے حملے کا جواب نہیں دینا چاہیے انہوں نے کہا کہ تمام فریقوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے تشدد کے اس بڑھتے ہوئے چکر کے شعلوں پر مزید ایندھن ڈالنے سے کوئی فائدہ نہیں ہو سکتااقوام متحدہ میں چین کے سفیر فو کانگ نے امریکہ کا خصوصی طور پر نام لیے بغیر مطالبہ کیا کہ وہ سب سے پہلے زندگیوں کو بچانے اور جنگ کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی اوراسرائیل اور لبنان کے درمیان لڑائی میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اقدامات کرے.

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی