i بین اقوامی

امریکہ کا روس کے بعد چین اور ایران پر بھی الیکشن میں مداخلت کا الزامتازترین

October 28, 2024

امریکہ نے روس کے بعد چین اور ایران پر بھی صدارتی الیکشن میں مداخلت کا الزام عائد کردیا ۔امریکی میڈیا نے دعوی کیا کہ چینی ہیکرز امریکی صدارتی امیدواروں کی موبائل فون کالز کو نشانہ بنا رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی فون کال اور ٹیکسٹ میسجز ہیک ہوئے ہیں، دونوں سیاسی جماعتوں کے صدارتی امیدواروں کی ہیک ذاتی معلومات سے متعلق تحقیقات جاری ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے 5 نومبر کے انتخابات پراثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے، ایرانی پاسداران انقلاب سے منسلک افراد کے خلاف پہلے بھی فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی