i بین اقوامی

امریکہ کا فلسطینیوں کے لیے 40کروڑ چار لاکھ ڈالر امدا کا اعلانتازترین

June 12, 2024

اردن مصر اور اقوام متحدہ کے اشتراک سے اردن میں غزہ میں امداد کی ترسیل بہتر بنانے کے لئے منعقدہ کانفرنس میں امریکہ نے فلسطینیوں کے لیے 40کروڑ چار لاکھ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ سنگین انسانی حالات کے جواب میں غزہ اور اس کے آس پاس کے علاقے میں فلسطینی شہریوں کو اضافی انسانی امداد فراہم کر رہا ہے۔وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اردن کی میزبانی میں منعقدہ کانفرنس میں فلسطینیوں کے لیے اضافی 404ملین ڈالر کی نئی امداد کا اعلان کیا، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اردن کے شاہ عبداللہ نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے لئے انسانی امداد فراہم کرنا ہماری انسانیت اور خلوص کا امتحان ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کو نظر انداز نہیں کر سکتے، اس سے ہاتھ نہیں اٹھا سکتے، وہ ہر ایک کی ترجیح ہونی چاہئیے کیونکہ تاریخ ہماری اسوقت کی کارکردگی کی بنیاد پر ہی ہمارے مقام کا تعین کرے گی،کانفرنس سے اپنے خطاب میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا اس وقت غزہ کے لئے انسانی امداد لے جانے والے تمام راستے استعمال کئے جانے چاہئیں اور انہوں زور دے کر کہا کہ تمام زمینی راستے قطعی نازک اہمیت کے حامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی