امریکا میں حکومتی شٹ ڈائون سے بچنے کے لئے بل ایوان نمائندگان میں مسترد ہوگیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق اخراجات بل مسترد ہونے پر امریکا میں ہفتے کوشٹ ڈائون ہوجائے گا، 174 ارکان کی حمایت، 8 ری پبلکن سمیت 235 ارکان نے بل کی مخالفت کی۔ اخراجات بل کی منظوری کے لیے دوتہائی اکثریت درکار تھی، بل میں جنوری2027 تک امریکی قرضے کی حد معطل کرنے سمیت کئی تجاویز شامل تھیں۔امریکی حکومت کے قرضے سے پریشان ری پبلکن ارکان نے بل کی مخالفت میں ووٹ دیا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی