امریکہ غزہ کی پٹی پر 7اکتوبر سے جاری اور 40ہزار فلسطینیوں کی اموات کا سبب بننے والے حملوں کے دوران اسرائیل کو 6.5بلین ڈالر کی سکیورٹی امداد فراہم کر چکا ہے،امریکی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ غزہ پر حملوں کے لئے اسرائیل کو بھاری مقدار میں امداد فراہم کر رہا ہے،رپورٹ کے مطابق 7اکتوبر سے اب تک اسرائیل کو فراہم کی گئی 6.5 ارب ڈالر کا نصف حصہ مئی میں لبنانی سرحد پر حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے خطرے میں اضافے کے دنوں میں، فراہم کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی