i بین اقوامی

امریکہ ایران کیساتھ مذاکرات میں اپنے اہداف کیلئے مضبوط پوزیشن میں ہے ،جے ڈی وینستازترین

June 09, 2026

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہاہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں امریکا اپنے اہداف حاصل کرنے کیلئے مضبوط پوزیشن میں ہے۔امریکی نائب صدر نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کے ذریعے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اہداف حاصل کرنے کے لئے اچھی پوزیشن میں ہے۔جے ڈی وینس نے کہا کہ ایرانی اس جنگ کو مزید جاری نہیں رکھنا چاہتے، یہ ان کے مفاد میں نہیں، میرا خیال ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر آرہے ہیں اور سنجیدہ تجاویز پیش کر رہے ہیں، جن کی ہم یقینا تصدیق کریں گے۔امریکی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم اس معاہدے تک پہنچ جاتے ہیں تو یہ امریکی عوام کے لئے ایک بڑی کامیابی ثابت ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی