i بین اقوامی

اماراتی سینٹرل بینک کی بارش متاثرین کیلئے خصوصی رعایتتازترین

April 23, 2024

اماراتی سینٹرل بینک نے ملک میں بارش متاثرین کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے۔اماراتی سینٹرل بینک نے متعلقہ اداروں کو خط میں کہا کہ پرسنل قرض اور کار کی قسطیں6ماہ بعد ادا کرنے کی اجازت دیں اور متاثرین سے قرض کی التوا پر اضافی فیس وصول نہ کی جائے۔اماراتی حکام کی واضح ہدایات ہیں کہ بینک صارفین پرکوئی زائد منافع بھی عائد نہیں کرے گا۔واضح رہے متحدہ عرب امارات میں گزشتہ ہفتے شدید بارشوں سیگاڑیوں اورگھروں کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے جب کہ بیمہ شدہ مکان ،گھریا گاڑی کا نقصان انشورنس کمپنی پورا کریگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی