i بین اقوامی

امارات میں رواں ماہ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، محکمہ موسمیات کی پیشگوئیتازترین

January 05, 2024

متحدہ عرب امارات میں رواں ماہ جنوری میں وقفے وقفے سے بارش برسنے کی محکمہ موسمیات کے قومی مرکز نے پیشگوئی کر دی ۔ عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کے موسمیات کے قومی مرکز نے پیشگوئی کی کہ امارات میں رواں ماہ وقفے وقفے سے بارش برستی رہے گی جو درجہ حرارت میں کمی کا باعث بنے گی۔ قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ بارش اور درجہ حرارت میں کمی اس سال ماضی کے مقابلے میں زیادہ رہے گی۔ دن کے وقت موسم معتدل اور رات کو سرد رہے گا اور اوسط درجہ حرارت 16سے 20ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ موسمیاتی مرکز کے مطابق ملک علاقہ بحیرہ احمر کے موسمی دبا میں بھی رہے گا نیز بادل چھائے رہیں گے جب کہ بعض اوقات شمال مغربی ہواں سے متاثر رہے گا جس سے علاقے میں گرد وغبار اور دھند میں اضافہ ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی