الجزائر کے دارالحکومت میں اسکول کے ٹرپ کے دوران ساحل پر تیراکی کرتے ہوئے 5بچے ڈوب گئے۔الجزائر کی سول ڈیفنس یونین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دارالحکومت میں منتضہ السبلات کے ساحل پر شہری دفاع کی ٹیموں کی طرف سے سمندر سے نکالے گئے 7بچوں میں سے ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دیگر بچوں میں سے 4کو دارالحکومت کے مصطفی پاشا ہسپتال میں تمام تر کوششوں کے باوجود بچایا نہیں جا سکا 2بچے اب بھی انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسی ساحل سے ایک اور 10سالہ بچے کی لاش ملی ہے تاہم یہ بچہ سیر کے لیے جانے والے بچوں کے گروپ سے نہیں تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی