i بین اقوامی

الیکشن میں مداخلت کا کیس،ٹرمپ کیخلاف کارروائی نومبر کے بعد ہونے کا امکانتازترین

April 26, 2024

الیکشن مداخلت کیس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کارروائی نومبر کے صدارتی الیکشن کے بعد ہونے کا امکان ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے معاملہ نچلی عدالت میں بھیجا گیا تو ڈونلڈ ٹرمپ کو سیاسی فائدہ ملے گا۔امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبینہ طور پر حاصل وسیع تر استثنی کا دعوی مسترد کیے جانے جبکہ سپیشل کونسل جیک اسمتھ کو بھی مکمل اختیار دینے سے گریز کا امکان ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ واضح کردیا گیا ہے کہ صدر کو استثنی حاصل ہونا چاہیے۔امریکی میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کاروباری امور میں جعلسازی سے متعلق تمام 34الزامات کو بھی مسترد کردیا۔واضح رہے کہ ایک روز قبل امریکی ریاست ایری زونا کی جیوری نے 2020 کے صدارتی الیکشن میں مداخلت کے کیس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 11ساتھیوں پر فرد جرم عائد کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی