i بین اقوامی

الیکشن میں مداخلت کا کیس، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائدتازترین

August 15, 2023

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جارجیا کے انتخابات میں مداخلت کے الزام پرفرد جرم عائد کر دی گئی،ٹرمپ پر سال 2020کے صدارتی الیکشن میں مداخلت سے متعلق مقدمے پر گرینڈجیوری نے فیصلہ سنایا جس نے پیر کے روز ایک دن کی سماعت کے بعد سابق صدر پر فرد جرم عائد کردی،استغاثہ نے جارجیا میں 2020کے انتخابات پلٹنے کے لیے ٹرمپ کی کوششوں پرثبوت پیش کیے،اس کے علاوہ سماعت میں ٹرمپ کے 18اتحادیوں پربھی جارجیا میں 2020کے انتخابات میں مداخلت کی فردجرم عائدکی گئی،خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف یہ چوتھا مجرمانہ مقدمہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی