i بین اقوامی

الیکشن میں 4 ماہ باقی ، امریکہ میں بہت کچھ تبدیل ہو سکتا ہے، روستازترین

July 22, 2024

روس صدارتی پیلس 'کریملن' کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ ابھی بہت وقت ہے امریکہ میں بہت کچھ تبدیل ہو سکتا ہے،پیسکوف نے امریکہ میں 5نومبر کو متوقع صدارتی انتخابات سے قبل جو بائیڈن کی صدارتی امیدواری سے، دستبرداری کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ابھی انتخابات میں 4ماہ باقی ہیں، صبر کا مظاہرہ کرنا اور آئندہ حالات پر بغور نگاہ رکھنا ضروری ہے۔ ہماری اولین ترجیح، یوکرین عسکری آپریشن کے اہداف کا حصول ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی