i بین اقوامی

اٹلی کے سمندر میں کشتی حادثہ، دو تارکین وطن ہلاکتازترین

August 05, 2024

سسلی کے مشرقی ساحل پر بحیرہ روم میں 32تارکین وطن کو بچا لیا گیا، جبکہ دو تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔اطالوی کوسٹ گارڈ ز کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ رات سیراکیوز کے جنوب مشرق میں 17میل کے فاصلے پر واقع ایک کشتی سے ایک ہنگامی کال موصول ہوئی جس میں شامی، مصری اور بنگلہ دیشی تارکین وطن سوار تھے۔کوسٹ گارڈ کی جانب سے علاقے میں گشتی کشتی اور طیارے کو روانہ کرنے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا لیکن گشتی کشتی کے قریب آتے ہی کشتی میں سوار افراد میں بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث کشتی کا توازن بگڑ گیا اور کشتی پانی میں ڈوب گئی،34افراد کو پانی سے نکال کر گشتی کشتی پر بٹھایا گیا اور سیراکیوز کی بندرگاہ منتقل کیا گیا، دو تارکین وطن کی حالت غیر ہونے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جان کی بازی ہار گئے،کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ کشتی کے قریب آتے ہی تارکین وطن پانی میں کیسے گر گئے،تارکین وطن کی بین الاقوامی تنظیم کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں کم از کم 384تارکین وطن بحیرہ روم کے راستے اٹلی اور مالٹا کی طرف سمندر ی راستے سے گزرنے کے بعد ہلاک ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی