i بین اقوامی

اٹلی کے جزیرے تسکانی میں رہائش اختیار کرنے والوں کو فی کس 30ہزار یور دیے جائیں گےتازترین

July 09, 2024

امریکی میگزین فوربز کے مطابق یورپ کا وہ ملک اٹلی ہے جس کو آپ اپنا مسکن بنائیں گے تو حکومت آپ کو لاکھوں روپے دے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اٹلی کے جزیرے تسکانی میں رہائش اختیار کرنے والوں کو فی کس 30ہزار یورو (پاکستانی تقریبا 90لاکھ سے زائد)رقم دی جائے گی،تسکانی وسطی اٹلی میں واقع خوبصورت خطہ ہے جس میں پہاڑی علاقوں کی تعداد زیادہ ہے اور کئی علاقے پانچ ہزار سے بھی کم آبادی والے ہیں۔ اس پرکشش منصوبے کا مقصد علاقے میں آبادی کی کمی کے مسئلے پر قابو پانا اور دیہی علاقوں کی آبادی کو بڑھانا ہے،اسکیم کا مقصد آبادی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں کو سماجی و معاشی لحاظ سے بہتر بنانا ہے۔ 5ہزار سے کم آبادی والے 76قصبوں یا شہروں میں رہائش کے لیے گھر کی تزئین نو کے 50فیصد اخراجات اس پروگرام کے تحت دیے جائیں گے،اس مقصد کے لیے تسکانی کے حکام نے گزشتہ ماہ ایک پروگرام متعارف کرایا تھا جس کے لیے 28لاکھ یورو مختص کیے گئے تھے اور وہاں منتقل ہونے والوں کو 10سے 30ہزار یورو تک دینے کا اعلان کیا گیا تھا تاکہ وہ اپنے رہنے کی جگہ کو بہتر کر سکیں،تاہم یہ پرکشش پیشکش اطالوی شہریوں کے ساتھ یورپی یونین کے رہنے والوں اور یورپی یونین سے باہر کے صرف ایسے شہریوں کے لیے ہے جن کے پاس اٹلی کا 10سال کا ویزا موجود ہو،اس پروگرام سے مستفید ہونے کے خواہشمند اپنی درخواستیں 27جولائی 2024تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ اہل افراد کو تسکانی میں رہائش اختیار کرنا ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی