کلکتہ میں جنسی زیادتی کے بعد سفاکی سے قتل کی جانے والی ٹرینی لیڈی ڈاکٹر کے کیس کی تحقیقات کے حوالے سے سابق انڈین کرکٹر ہربھجن سنگھ کا اہم بیان سامنے آ گیا،بھارت کے ایوان بالا کے رکن اور سابق کرکٹر ہر بھجن سنگھ نے کہا ہے کہ کلکتہ میں ہمارے دیش کی بیٹی کے ساتھ جو افسوسناک واقعہ پیش آیا اس پر پوری قوم کو یکجا ہو کر انصاف کے لیے آواز اٹھانی چاہیے اور اس معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے،ہربھجن سنگھ نے ریاست مغربی بنگال کے گورنر سی وی انندا بھوس اور وزیراعلی ممتا بنرجی کے نام خط میں لکھا کہ کلکتہ میں پیش آئے جنسی زیادتی اور قتل کیس نے جہاں پورے بھارت کو جنجھوڑ کر رکھ دیا ہے وہیں کیس کی تحقیقات میں تاخیر سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے، مغربی بنگال کی وزیراعلی اور گورنر سے اپیل ہے کہ اس معاملے پر جلد از جلد شفاف کارروائی عمل میں لائیں،سابق ٹیسٹ اسپنر نے سوشل میڈیا پر مزید لکھا کہ خواتین کی عزت و قار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، اس درندگی سے بھرپور کیس میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا ملنی چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی