بنگلا دیش میں طلبہ احتجاج کے بعد بننے والی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے ملک میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کے بعد عام انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا،سربراہ عبوری حکومت پروفیسر محمد یونس نے کہا ہے کہ بنگلا دیش میں حالات معمول پر لاتے ہوئے اصلاحات شروع کریں گے، الیکشن کمیشن، عدلیہ اور سول انتظامیہ میں اہم اصلاحات لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسزاور میڈیا میں بھی اہم اصلاحات لائیں گے، اصلاحات کے بعد آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرائیں گے۔ڈاکٹر محمد یونس کا کہنا تھا احتجاج میں ہلاک اور متاثرہ افراد کو انصاف دلانا ترجیح ہے، یو این تفتیش کاروں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی