i بین اقوامی

اقوام متحدہ کی مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع کی مذمتتازترین

June 26, 2024

اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر ٹور وینیسلینڈ نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع پر سخت پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان بستیوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ، ان کی تعمیر بین الاقوامی قانون کی صریحاخلاف ورزی ہے، اسرائیل ایسے تمام اقدامات بند کرے۔ان کاکہنا تھا کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے میں تشدد اور کشیدگی میں اضافہ بھی تشویشناک ہے، یہ اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان مسلح جھڑپوں میں شدت اور فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلیوں اور اسرائیلی آبادکاروں کی طرف سے فلسطینیوں پر حملوں کے باعث ہوا ، یہ حملے کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔ٹور وینیسلینڈ نے غزہ میں موجودہ صورت حال کو علاقائی عدم استحکام کا باعث قرار دیتے ہوئے فوری طور پر تمام یرغمالیوں کی غیرمشروط رہائی اور جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے سلامتی کونسل کے رکن ممالک کو بتایا کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدہ پر بات چیت جاری ہے اور وہ اس حوالے سے مصر ،قطر اور امریکا کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔انہوں نے غزہ میں انسانی صورت حال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہ وہاں اسرائیل کی جانب سے انسانی بنیادی ضرورت کی اشیا کی فراہمی اور محفوظ ماحول کی بہت کمی ہے اور اس کے لیے اسرائیل کو بغیر کسی تاخیر کے اقدامات کرنے چاہئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی