i بین اقوامی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں زلزلہ زدگان کیلئے ایک منٹ تک خاموشی اختیار کی گئیتازترین

February 07, 2023

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترکیہ اور شام میں زلزلے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لیے ایک منٹ کے لیے احترام خاموشی اختیار کی،اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر کسابہ کوروسی نے جنرل اسمبلی کی نشست سے خطاب میں ترکیہ اور شام میں زلزلے سے جان بحق ہونے والوں کے اظہارِ تعزیت کیا،کوروسی نے 193رکنی جنرل اسمبلی کی نشست کے آغاز سے پیشتر رکن ممالک کے نمائندوں سے ایک منٹ تک احترام خاموشی اختیار کرنے کا کہا، جس پر عمل درآمد کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی