i بین اقوامی

اقوام متحدہ کا برکینا فاسو میں اغوا کی گئی 50خواتین کی رہائی کا مطالبہتازترین

January 18, 2023

اقوام متحدہ نے شمالی برکینا فاسو میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے اغوا کی گئی 50خواتین کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے،رپورٹس کے مطابق شمالی برکینا فاسو میں گزشتہ ہفتے مشتبہ عسکریت پسندوں نے 50خواتین کو اغوا کر لیا تھا،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے خواتین کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے تمام مغوی خواتین کی فوری اور غیر مشروط ر ہائی اور حکام سیاس حوالے سے ایک موثر ، غیر جانبدارانہ اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تاکہ ذمہ داروں کی نشاندہی کر کے ان کا محاسبہ کیا جا سکے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی