i بین اقوامی

اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر سکھوں کا بھارتی دہشت گردی کے خلاف مظاہرہتازترین

September 28, 2023

ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد بڑے پیمانے پر سکھوں کی خالصتان تحریک کا مطالبہ زورپکڑ گیا ہے۔سکھ برادری نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر بھارتی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا،عالمی سطح پر سکھوں کے احتجاجی مظاہروں میں شدت دیکھنے میں آرہی ہے۔ کینیڈین وزیراعظم کا بھارت مخالف بیان سکھوں کی مضبوط آواز بن کر سامنے آیا ہے،اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاجی مظاہرے میں سکھ مظاہرین نے نریندر مودی اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قاتلوں کو کڑی سزا دی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی