i بین اقوامی

اقوام متحدہ کے اداروں کے سربراہان سمیت 18تنظیموں کا غزہ میں جنگ بندی پرزورتازترین

November 06, 2023

اقوام متحدہ کے تمام بڑے اداروں کے سربراہان سمیت 18تنظیموں نے غزہ میں شہریوں کی اموات پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے،عالمی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی تمام اہم ایجنسیوں کے سربراہان نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے،اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے سربراہان نے کہا کہ تقریبا ایک ماہ سے دنیا اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں بگڑتی صورتحال کو ہولناک شکل اختیار کرتے دیکھ رہی ہے جس میں ہزاروں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوچکا ہے،یونیسیف، عالمی ادارہ خوراک اور عالمی ادارہ صحت سمیت 18تنظیموں کے سربراہان نے اسرائیل پر حماس کی جانب سے 7اکتوبر کو سرحد پار حملے کے بعد سے دونوں جانب ہونے والے خوفناک نقصان کو بیان کیا،اقوام متحدہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 23ہزار زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے،خیال ہے کہ محصور غزہ ایندھن، پانی اور بجلی کی مکمل عدم دستیابی کی وجہ سے انتہائی مشکل انسانی حالات کاسامنا کررہا ہے، 7اکتوبر کو حماس کی اسرائیل پر کارروائی کے بعد اسرائیل نے حماس کا نام ونشان مٹانے کا عزم کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی