اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں مسلم رہنمائوں نے قرآن پاک اور مقدس اوراق کی بے حرمتی کے واقعات کی مذمت کی ہے،مسلم رہنمائوں کی جانب سے مغربی ممالک پر شدید تنقید بھی کی گئی،ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہاکہ مغربی ممالک اسلامو فوبیا سمیت نسل پرستی میں مبتلاہیں، بے حرمتی کے واقعات ناقابل برداشت سطح پر پہنچ چکے ہیں،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہاکہ مغرب آزادی اظہار سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے، مغربی ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے لے کر اسکولوں میں حجاب پر پابندی کیاقدامات قابل مذمت ہیں،اس کے علاوہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کاکہنا تھاکہ جان بوجھ کر دوسروں کی حرمت پر سمجھوتے کو آزادی اظہار کا نام نہیں دینا چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی