اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو 12ماہ کے اندر ختم کرنے کا باضابطہ مطالبہ کرنے پر زور دیا۔یہ متن بین الاقوامی عدالت انصاف کی ایک مشاورتی رائے پر مبنی ہے جس میں 1967سے اسرائیل کے قبضے کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی درخواست پر جاری ہونے والی رائے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اپنی غیر قانونی موجودگی کو جلد از جلد ختم کرے۔اقوام متحدہ میں فلسطین کے سفیر ریاض منصور نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں بین الاقوامی برادری کے دبائو اور آئی سی جے کے تاریخی فیصلے کے دبا ئوکو اسرائیل کو اپنا رویہ تبدیل کرنے کے لیے استعمال کریں گے،قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اپنی غیر قانونی موجودگی کو بغیر کسی تاخیر کے ختم کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی