i بین اقوامی

ایشین گیمز کی مشعل ریلے نے جیاشنگ کے ولولے اور تاریخ کو اجاگر کردیاتازترین

September 11, 2023

چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر جیاشنگ میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی مشعل ریلے منعقد ہوئی ۔ یہ مشعل ریلے کا تیسرا مرحلہ تھا جس کے دوران 8.8 کلومیٹر طویل سفر میں مشعل جیاشنگ کے تاریخی مقامات سے گزری۔ مشعل ریلے کا آغاز زی چھانگ ورثہ پارک سے ہوا جس میں 170 مشعل برداروں نے شرکت کی۔ 231 عیسوی میں قائم ہونے والا زی چھنگ کئی برس تک جیاشنگ کا سیاسی، معاشی، ثقافتی اور فوجی مرکز رہا ہے مشعل شہر کے مشہور مقامات سے گزری جن میں شی زی ہوئی فیری، جنوبی جھیل پر ریڈ بوٹ اور بیجنگ- ہانگ ژو گرینڈ کینال شامل ہیں۔ مشعل کو " ابدی شعلے" کا نام دیا گیا۔ جیاشنگ تاریخ وثقافت سے مالامال شہر ہے جس نے اپنی متحرک شہری زندگی کے اظہار کے لئے مشعل ریلے کو ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیا۔ مشعل کے راستے پر شہریوں نے فن کا شاندار مظاہرہ کیا جسے آن لائن لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے نشر کیا گیا جس سے شہر کی ساکھ مزید بہتر ہوئی ۔ ٹوکیو اولمپکس میں چین کے بیڈمنٹن مکسڈ ڈبلز چیمپیئن وانگ یل یو جیاشنگ میں پہلے مشعل بردار تھے۔ انہوں نے کہا کہ مشعل تھامنے کے بعد میں کافی وقت تک پر جوش رہا۔ وانگ پرامید ہیں کہ مستقبل میں کھیلوں کی ترقی کے لئے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔ اتوار کو چین میں اساتذہ کا عالمی دن بھی تھا جس کی مناسبت سے ریلے کا اختتام ژانگ شیا پھنگ نے کیا جو جیاشنگ آزمائشی پرائمری اسکول کی پرنسپل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماہر تعلیم کی حیثیت سے میرے ہاتھ میں جو کچھ ہے وہ صرف ایک مشعل نہیں بلکہ امید اور توقعات بھی ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی