i بین اقوامی

ایشیا کا طاقتور سمندری طوفان یاگی ویتنام پہنچنے کے بعد کمزور پڑ گیاتازترین

September 09, 2024

ایشیا میں رواں سال کا سب سے طاقتور سمندری طوفان یاگی ویتنام پہنچنے کے بعد کمزور پڑ گیا،ویتنام میں سمندری طوفان سے مختلف حادثات کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 21ہوگئی جبکہ 229افراد زخمی ہوئے،غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دو روز قبل ویتنام سے ٹکرانے کے بعد سمندری طوفان یاگی نے شمالی ویتنام میں ایکسپورٹ اوریئنٹڈ فیکٹریوں اور انڈسٹری انفرااسٹرکچر کو بھی شدید متاثر کیا تھا،ویتنام کے ڈیپ سی انڈسٹریز زون کے سربراہ برونو جیسپائرٹ کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان سے ساحلی شہر میں موجود صنعتی یونٹس کو شدید نقصان پہنچا ہے، کئی فیکٹریوں کی چھتیں اڑ گئی جبکہ یا عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، طوفان سے 150کے قریب سرمایہ کاروں کے پلانٹس متاثر ہوئے ہیں،سمندری طوفان کے باعث ویتنام کے دارالحکومت میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی جبکہ بجلی اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہونے سے ہزاروں افراد متاثر ہوگئے تھے،ویتنام سے ٹکرانے کے بعد طوفان کی شدت میں کمی ہوگئی ہے تاہم سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ برقرار ہے،اس سے پہلے سمندری طوفان یاگی سے چین میں 4اور فلپائن میں 20افراد ہلاک ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی