i بین اقوامی

ایرانی تجارتی جہاز پر یوکرینی حملے کا جواب لازمی دیا جائے گا، ابراہیم عزیزیتازترین

July 27, 2026

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ بحیرہ کیسپین میں ایرانی تجارتی جہاز پر مبینہ یوکرینی حملے کا جواب لازمی دیا جائے گا۔ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی اقدام کی ہمیشہ قیمت چکانی پڑتی ہے اور یہ اصول آج بھی برقرار ہے۔ امریکہ اور اسرائیل اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں۔ یوکرین کو بھی شاید جلد احساس ہو جائے گا کہ ایران اس کے اقدامات کو جواب دیے بغیر نہیں چھوڑے گا۔ ابراہیم عزیزی نے بیان میں کہا کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی قیادت اور روسی وزیرِ خارجہ کے ساتھ گفتگو میں انھوں نے زور دیا کہ یوکرین کے اقدامات کا مناسب جواب دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی