i بین اقوامی

ایرانی سپریم لیڈر نے اسماعیل ہنیہ کا بدلہ لینے کیلئے اسرائیل پر حملے کا حکم دیدیاتازترین

August 01, 2024

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم دے دیا ہے،امریکی میڈیا کے مطابق ایران سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا یہ اجلاس اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے فوری بعد ہنگامی طور پر طلب کیا گیا تھا،واضح رہے کہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی ایرانی سرزمین پر شہادت پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ ہمارے گھر میں ہمارے مہمان کو شہید کیا گیا، تہران پر شہید کا بدلہ لینا فرض ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی