i بین اقوامی

ایرانی شہر شیراز میں شاہ چراغ مزار پر دہشتگرد حملے میں 15زائرین جاں بحقتازترین

October 27, 2022

ایران کے شہر شیراز میں شاہ چراغ مزار پر دہشت گرد حملے میں 15 زائرین جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے،ایرانی میڈیا کے مطابق تین مسلح افراد نے مزار کے احاطے میں زائرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے، واقعے میں 40 افراد زخمی بھی ہوئے،ایرانی میڈیا کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے بعد دو حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ ایک حملہ آور فرار ہوگیا،حملے کے ذمہ داروں کے حوالے سے فی الوقت کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں تاہم ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ حملے کی نوعیت سے لگتا ہے کہ اس میں داعش کا گروپ ملوث ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی