ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ کیسے اور کیوں پیش آیا؟ تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی چیف آف سٹاف نیاعلی سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے کر روانہ کر دی، تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی چیف آف سٹاف کے ڈپٹی کوآرڈی نیٹر کر رہے ہیں۔تحقیقاتی کمیٹی میں فوجی افسران اور تکنیکی ماہرین بھی شامل ہیں، تحقیقاتی کمیٹی نے جائے حادثہ پہنچ کر ہر زاویے سے تفتیش شروع کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی