ایران میں شورش زدہ صوبے سیستان بلوچستان میں ایرانی پولیس چیف کو بیوی سمیت قتل کر دیا گیا،ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے شورش زدہ جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں حملہ آوروں نے میجر علی رضا شاہراکی کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،اس کی بیوی، جو اس کے ساتھ کار میں تھی، فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئی تھی جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی، ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے،حالیہ مہینوں میں، سیستان، بلوچستان بھی حکومت مخالف مظاہروں کا ایک اہم مرکز رہا ہے جو گزشتہ ستمبر میں ایرانی کرد خاتون مہسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد شروع ہوا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی