ایران کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ اگر امریکا کی جانب سے کوئی نیا حملہ کیا گیا تو وہ پہلے سے طے شدہ اہداف کو فوری طور پر نشانہ بنائیں گی۔ایرانی میڈیارپورٹس کے مطابق یہ انتباہ ایرانی فوج کے مرکزی کمانڈ خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز نے امریکی صدر ٹرمپ اور امریکی فوجی قیادت کی جانب سے بار بار دھمکیوں کے بعد سامنے آیا۔ترجمان کے مطابق ایرانی افواج مکمل طور پر تیار ہیں اور سو فیصد تیاری کی حالت میں ہیں اور ہر وقت کارروائی کے لیے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کی گئی تو ایرانی فورسز فوری اور بھرپور انداز میں پہلے سے مقرر کردہ اہداف کو نشانہ بنائیں گی ۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ پاکستان کے حکام کی درخواست پر ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کر دی گئی ہے جبکہ ایران کی بندرگاہوں پر امریکی بحری ناکہ بندی بھی برقرار رکھی جائے گی۔ دوسری جا نب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر نیاپنیبیان میں کہاصدرٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع ایک چال ہے۔مشیر ایرانی اسپیکر نے کہا ٹرمپ جنگ بندی میں توسیع کرکے ایران پرحملہ کرنا چاہتے ہیں،ناکہ بندی جاری رکھنا بمباری کے برابر ہے،صدر ٹرمپ نے یک طرفہ طور پر جنگ بندی میں توسیع کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی