i بین اقوامی

ایرانی جوہری پروگرام کی روک تھام کے موقف کو عوامی حمایت حاصل ہے،، ٹرمپ نے سروے شیئر کر دیاتازترین

April 30, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے سے متعلق ایک سروے شیئر کر دیا۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ایک نئے سروے کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے سے متعلق میرے موقف کو عوام کی مضبوط حمایت حاصل ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ ہارورڈ ہیرس سروے اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ امریکیوں کی واضح اکثریت ایران کی جوہری صلاحیتوں کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے میری پالیسی کی حمایت کرتی ہے۔رپورٹس کے مطابق مذکورہ سروے میں بڑی تعداد میں امریکی ووٹرز نے اس بات کی تائید کی ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکا جانا چاہیے، جبکہ قابلِ ذکر شرح نے ایران کے خلاف دبا برقرار رکھنے کی بھی حمایت کی ہے۔دوسری جانب رائٹرز اور اپسوس کے سروے کے مطابق امریکا کے صرف 34 فیصد ووٹرز ٹرمپ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی