i بین اقوامی

ایرانی بجلی گھروں پر حملہ ہوا تو امریکی فوج کے اتحادیوں اور میزبان ممالک میں بجلی کی بندش یقینی ہوگی، پاسداران انقلابتازترین

July 23, 2026

ایرانی پاسداران انقلاب کی ائیرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی توانائی کی بنیادی تنصیبات پر کسی بھی حملے کی صورت میں خطے میں فوری جوابی حملے کیے جائیں گے۔بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر ایران کے پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنایا گیا تو اس کے نتیجے میں امریکی فوج کے اتحادیوں اور میزبان ممالک میں بجلی کی بندش یقینی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی تنصیبات کے خلاف کسی بھی کارروائی کا فوری اور سخت جواب دے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی