i بین اقوامی

ایران سے داغے گئے 5 میزائل فضا میں ہی تباہ کر دئیے، اردن کا دعویتازترین

July 30, 2026

اردن کی مسلح افواج نے دعوی کیا ہے کہ اس کی فضائی دفاعی فورسز نے ایران سے داغے گئے پانچ میزائل کامیابی سے تباہ کر دئیے، جو اردن کی حدود کو نشانہ بنا رہے تھے۔غیرملکی میڈیا میڈیارپورٹس کے مطباق اردن کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کی علی الصبح فضائی دفاعی نظام نے ایران سے آنے والے پانچ میزائلوں کا بروقت سراغ لگایا اور پہلے سے طے شدہ دفاعی حکمت عملی کے تحت انہیں فضا ہی میں مار گرایا۔فوج کے سرکاری ترجمان کے مطابق تمام میزائل کامیابی سے تباہ کر دیے گئے، جس کے باعث کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔بیان میں کہا گیا کہ اردن کی مسلح افواج ملک کی فضائی حدود، شہریوں اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر وقت مکمل طور پر تیار ہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے کا مثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

اردنی حکام نے میزائل حملوں کی مزید تکنیکی تفصیلات یا ان کے ممکنہ اہداف کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مشرق وسطی میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جبکہ مختلف ممالک اپنی فضائی اور دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔ دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر خطے میں میزائل حملوں اور جوابی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا تو اس کے اثرات پورے مشرق وسطی کی سلامتی اور استحکام پر مرتب ہو سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی