مغربی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ آنک میزائلوں کے حصول کیلئے ایران، روس اور حوثیوں کے خفیہ مذاکرات نتیجہ خیزبنانے کی کوشش کررہا ہے تاکہ بحیرہ احمر سے گزرنے والے جہازوں کو نشانہ بنانے کیلئے روسی میزائل حوثیوں کو مل سکیں،رپورٹ کے مطابق ایرانی حکومت روس اوریمن کے حوثیوں کے درمیان خفیہ مذاکرات نتیجہ خیزبنانے کی کوشش کررہا ہے تاکہ بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کیلئے روسی آنک پی 800میزائل حوثیوں کو دیے جائیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق مذاکرات ایران کے سابق صدر رئیسی دور میں شروع ہوئے تھے، ایران کی جانب سے کوششیں جاری ہیں تاہم روس نے ابھی اس معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا،رپورٹ کے مطابق اگر یہ پی 800آنک میزائل حوثیوں کو مل گئے تو امریکا اور یورپ کے جہازوں کو زیادہ موثر انداز سے نشانہ بنایا جا سکے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی