i بین اقوامی

ایران پر زیادہ سے زیادہ دبائو کی پالیسی جاری رکھیں گے، امریکی وزیر خزانہتازترین

April 22, 2026

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر زیادہ سے زیادہ دبا ئو کی پالیسی جاری رکھے گا تاکہ اس کی مالی صلاحیتوں کو منظم طور پر کمزور کیا جا سکے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے لکھا اس پالیسی کا مقصد ایران کی آمدن پیدا کرنے، رقوم کی ترسیل اور مالی وسائل کو بیرون ملک منتقل کرنے کی صلاحیت کو بتدریج محدود کرنا ہے۔ان کے مطابق جو شخص یا ادارہ چاہے وہ خفیہ تجارت یا مالی لین دین کے ذریعے ان سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرے گا وہ امریکی پابندیوں کی زد میں آسکتا ہے۔سکاٹ بیسنٹ کا مزید کہنا تھا کہ یہ پالیسی موجودہ صورتحال میں امریکا کی طرف سے ایران پر اقتصادی دبائو بڑھانے کے سلسلے کی تازہ کڑی قرار دی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی