i بین اقوامی

ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں، امریکی وزیر دفاعتازترین

August 03, 2026

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف ایسے بڑے فوجی حملے کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے جن کی شدت دوسری جنگِ عظیم کے بعد کم ہی دیکھی گئی ہو۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹ ہیگسیتھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج ہر ممکن کارروائی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، پینٹاگون کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہے اور امریکی افواج کو مکمل جنگی تیاری کی حالت میں رکھا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج مکمل طور پر تیار اور فوری کارروائی کے لئے موجود ہے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے اور دونوں ممالک کی جانب سے سخت بیانات کا تبادلہ جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی