i بین اقوامی

ایران وینزویلا نہیں کہ ہم ایک دن میں فتح سمیٹ کر واپس آئیں، امریکی صدرتازترین

June 05, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران وینزویلا نہیں کہ ہم ایک دن میں جائیں اور فتح سمیٹ کر واپس آئیں، یہاں صورتحال مختلف ہے۔ ہم چاہیں تو جوہری مواد ایران سے نکال کر لا سکتے ہیں۔ لیکن اس کی ضرورت نہیں ہے۔میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جلد جان لیں گے کہ ڈیل کیسی ہے۔ ایک بات واضح ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکے گا۔ آبنائے ہرمز کو فوری کھول دیا جائے گا۔ ایرانی سپریم لیڈر سے ملنے کی خواہش نہیں لیکن معاہدے کیلئے ملنا پڑا تو میرے کیلئے اعزاز کی بات ہوگی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ راستہ کوئی بھی ہو ہم کامیاب ہوں گے، یا تو مذاکرات کے ذریعے یا پھر فوجی کارروائی کے ذریعے کامیاب ہوں گے۔ میں دیکھنا چاہوں گا کہ آیا ہم کوئی معاہدہ کر سکتے ہیں یا نہیں۔ ایران کیساتھ تنازع میں ہرصورت فتح ہماری ہوگی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے ایران کی قیادت، نیوی، فضائیہ ختم کردی، ایران کیپاس کوئی لیڈرشپ ہیں ،نہ کوئی جنرنلز ہیں، یقین ہے کہ لبنان میں امن ہوجائے گا۔ لبنان کی صورتحال پرنظررکھنی ہوگی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران ہمارے فوجیوں کوقتل کرکے گا توجنگ میں واپسی کی وجہ ہوسکتی ہے، ایران سے معاہدے کے نکات جلد سامنیآجائیں گے ، ہم خلاسیایرانی جوہری مقامات کی نگرانی کررہے ہیں۔ جوبھی ایرانی جوہری مقامات کیقریب پہنچے گاہم اس سے نمٹیں گے۔امریکی صدر کے مطابق بھارت کے ساتھ تجارتی ڈیل جلدممکن ہے، بھارت نے ہم سے فائدہ اٹھایا اس کے ذمہ دار بھی ہم خود ہیں، امریکامیں بیوقوف لوگ بیٹھے تھے اس لیے بھارت نے فائدہ اٹھایا، بھارت نے بہت ٹیرف لگائے اور یہاں کچھ بنایا بھی نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی