i بین اقوامی

ایران نے نیک نیتی سے مذاکرات نہ کیے تو صدر ٹرمپ ضروری فیصلہ کریں گے، وائٹ ہائو ستازترین

May 19, 2026

وائٹ ہائوس کی نائب ترجمان انا کیلی نے کہا ہے کہ ایران نے نیک نیتی سے مذاکرات نہ کیے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ضروری فیصلہ کریں گے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق اپنے بیان میں انا کیلی نے کہا کہ صدر ٹرمپ بارہا کہہ چکے ہیں کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ ایران عسکری طور پر کمزور، معاشی طور پر دبائو میں اور پہلے سے زیادہ تنہا ہوچکا ہے، امریکی صدر کے پاس ایران سے نمٹنے کیلئے تمام آپشنز موجود ہیں، ایران نے نیک نیتی سے مذاکرات نہ کیے تو ٹرمپ قومی سلامتی کے لیے ضروری فیصلہ کریں گے۔ نائب ترجمان وائٹ ہائوس نے مزید کہا کہ امریکی صدر نے اپنی ریڈ لائنز بہت واضح کر دی ہیں، ریڈ لائنز میں شامل ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، اگر ایران نے ان ریڈلائنز کو تسلیم نہ کیا تو امریکا سخت اقدامات کر سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی