اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے امریکی و اسرائیلی حملوں کا جواب دیا تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔جاری ویڈیو پیغام میں اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اگر ایران نے امریکی و اسرائیلی حملوں کے جواب میں اسرائیل پر اپنے حملے جاری رکھے تو ایرانی قیادت کا تعاقب اور انہیں ہلاک کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا اور اسی کے ساتھ ساتھ اہم ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنایا جاتا رہے گا۔انہوں نے کہا جب تک میزائل داغے جاتے رہیں گے اور اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا رہے گا، ایران کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی جس کے نتیجے میں اس کے قومی انفراسٹرکچر اور نظام کی عملی صلاحیتیں مفلوج ہو جائیں گی۔اسرائیلی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایرانی قیادت کا تعاقب اور اسے غیر مثر بنانے کے ساتھ ساتھ ایران بھر میں سکیورٹی اہداف اور سٹریٹجک وسائل پر بھی حملے جاری رکھیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی