ایران نے خطے کے ممالک کو بتا دیا ہے کہ وہ اسرائیل پر ایک جارحانہ انداز میں حملہ کرنے کی تیاری کررہا ہے۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق تہران نے خطے کے سفارت کاروں کو بتایا ہے کہ وہ اسرائیل پر مزید طاقتور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ایران کا یہ پیغام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے ایران کو تنبیہ کی ہے کہ اسرائیل پر جوابی ردِعمل کی صورت میں اسرائیل کو جوابی کارروائی سے نہیں روک سکیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی