i بین اقوامی

ایران نے جنگ شروع نہیں کی، دفاع پر مجبور ہوا،صدر مسعود پزشکیانتازترین

September 14, 2026

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران نے جنگ شروع نہیں کی بلکہ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف دفاع پر مجبور ہوا۔ ایک بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا ان حملوں کے باوجود ایرانی قوم مزید متحد ہوئی۔ایرانی صدر نے ایران کے جوہری پروگرام پر امریکی اور اسرائیلی اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا، امریکا اور اسرائیل نے مذاکرات کے دوران حملہ کیا، تہران معاہدے کے قریب تھا، ایران نے ایک فریم ورک پر اتفاق کیا لیکن امریکی صدر ٹرمپ نے اسے مسترد کر دیا۔صدر مسعود پزشکیان نے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، پاکستان، قطر، روس اور چین سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات کو دوستانہ قرار دیا اور کہا خطے میں امریکی فوجی اڈے بنیادی مسئلہ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی