i بین اقوامی

ایران نے دہری شہریت والے ایرانی باشندے کو دہشتگردی کے جرم میں پھانسی دیدیتازترین

May 06, 2023

ایران نے دہری شہریت والے ایرانی باشندے کو دہشتگردی کے جرم میں پھانسی دیدی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سزائے موت پانے والا ایرانی باشندہ حبیب چاب سوئیڈن کی شہریت بھی رکھتا تھا۔ایرانی عدلیہ کے مطابق حبیب چاب دہشتگرد تنظیم حرکت الاندال کا سربراہ تھا جس پر کئی دہشتگرد حملوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔رپورٹس کے مطابق حبیب چاب کو ایرانی فورسز 2020 میں ترکی سے گرفتار کر کے تہران لے آئی تھیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی فورسز نے یہ نہیں بتایا تھا کہ حبیب چاب کو کیسے اور کہاں سے گرفتار کیا گیا۔دوسری جانب سوئیڈن کے وزیر خارجہ نے چاب کی پھانسی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے ایران سے اس پر عمل نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی