حماس کی طرف سے سات اکتوبر کو اسرائیل میں حملیکے تناظر میں امریکی انٹیلی جنس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل پر حماس کے حملے سے پہلے کے ہفتوں میں حماس کے سینکڑوں افراد نے ایران میں خصوصی جنگی تربیت حاصل کی ہے،امریکی میڈیا نے دعوی کیاکہ حماس اور تحریک اسلامی جہاد کے لگ بھگ 500عسکریت پسندوں نے ستمبر کے دوران تربیتی مشقوں میں حصہ لیا۔ ان تربیتی مشقوں کی قیادت ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور کے غیر ملکی آپریشنز بازو قدس فورس کے افسران کر رہے تھے۔امریکی حکام نے کہا ہے کہ ایران باقاعدہ طور پر فلسطینی عسکریت پسندوں کو ایران اور دیگر مقامات پر تربیت دیتا ہے تاہم حملے سے قبل ان کے پاس اجتماعی تربیت کے کوئی اشارے نہیں تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی