i بین اقوامی

ایران مذاکرات پر شرمندگی، ٹرمپ مشکل صورتحال سے دوچار ہوگئے، باربرا سلیونتازترین

April 22, 2026

امریکی خارجہ پالیسی کی ماہر باربرا سلیون نے کہا کہ ایران مذاکرات پر شرمندگی کے بعد ٹرمپ مشکل صورتحال سے دوچار ہوگئے۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطا بق باربرا سلیون نے ایک بیان میںکہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع سے متعلق امریکی صدر کا بیان دراصل شرمندگی چھپانے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا نائب صدر کو پاکستان بھیجنے کے لئے تیار تھا تاہم ایران اس کے لئے آمادہ نہیں ہوا جس کے باعث یہ صورتحال پیدا ہوئی، باربرا سلیون کے مطابق اب ٹرمپ واضح طور پر ایک مشکل اور غیر یقینی کیفیت کا سامنا کر رہے ہیں۔باربرا سلیون نے کہا کہ یہ جنگ ابتدا سے ہی ٹرمپ کی توقعات کے مطابق نہیں چلی جبکہ ایران نے آبنائے ہرمز پر اپنے کنٹرول کے باعث برتری حاصل کر لی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو اپنے سخت مطالبات سے دستبردار ہونا چاہئے اور ایران کو یہ باور کرانے کے لئے کوئی مثبت قدم اٹھانا چاہئے کہ وہ واقعی مسئلے کے حل میں سنجیدہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی