i بین اقوامی

ایران میں مظاہرین پر تشدد کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانا ہوگی: جوبائیڈنتازترین

October 04, 2022

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ایران میں مظاہرین کے خلاف تشدد کرنے والوں کو مزید قیمت چکانا ہوگی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق صدر جوبائیڈن کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وہ ایران میں آزادانہ مظاہروں کے حق کی حمایت کرتے ہیں اور کشیدگی کا ذمہ دار ایرانی حکام کوٹھہراتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ مظاہرین پر تشدد کی خبروں پر شدید فکر مندہیں، واشنگٹن ایران کے تمام شہریوں کے ساتھ کھڑا ہے جو اپنی بہادری سے دنیا کو متاثر کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی