ایران میں حکومت مخالف احتجاج کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 8 جامعات میں طلبہ نے پیر کو دوسرے دن بھی حکومت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔مظاہرین نے ایرانی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے انقلاب ایران سے پہلے کے شیر اور سورج کی تصاویر والے ایرانی پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔کچھ مقامات پر مظاہرین اور فورسز میں جھڑپوں کی بھی اطلاع ملی ہے۔یاد رہیکہ ایران میں جنوری میں بھی ملک گیر احتجاج کیا گیا ، اس دوران سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں۔امریکی صدر نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر کریک ڈان کے بعد حکومت کو خبردار کیا تھا کہ اگر مظاہرین پر تشدد کا سلسلہ نہ روکا گیا تو نتائج بہت برے ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی